وزیراعظم عمران خان کے استعفے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں: عظمیٰ بخاری۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ن لیگی رہنما کی جانب سے قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ترقی کی شرح 2.7 فیصد پر آ گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کیا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان تمام حالات کے ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہیں لہذا وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

مزید خبریں :