دنیا
Time 18 مئی ، 2019

مکہ مکرمہ کی پہلی تصویر ڈھائی لاکھ ڈالرز میں نیلام

تصویر میں 131 سال قبل کا مکہ المکرمہ نمایاں ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

لندن: مکہ مکرمہ کی پہلی تصویر 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں نیلام کر دی گئی۔

مکہ مکرمہ کی 1888 میں لی گئی تصویر کی نیلامی لندن کے ساتھبیز نیلام گھر میں کی گئی۔

تصویر مشرقی تہذیبوں کے ماہر کریسٹیان سناک ہرخرونئے نے اس وقت لی تھی جب وہ جدہ میں ہالینڈ قونصل خانے میں ملازم تھے۔

تصویر میں 131 سال قبل کا مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام نمایاں ہے۔

تصویر کی ڈھائی لاکھ ڈالرز تک بولی لگائی گئی، نیلام گھر نے خریدار کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے۔

مزید خبریں :