کھیل
Time 18 مئی ، 2019

محمد عامر انگلینڈ کیخلاف پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے

— فوٹو: فائل 

لیڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

گزشتہ دنوں محمد عامر میں چکن پاکس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں آرام دیا گیا تھا اور وہ ابتدائی میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق محمد عامر نے خسرہ کے دانوں سےکافی حد تک نجات پالی ہے لیکن ڈاکٹرز نے احتیاط کے طور پر انہیں مزید ایک دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد عامر قومی ٹیم کو دستیاب ہوسکیں گے، انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :