کھیل
Time 24 مئی ، 2019

ورلڈکپ وارم اپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے، سری لنکن ٹیم 251 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی— فوٹو: کرکٹ ورلڈ کپ ٹوئٹر پیج

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی 87 رنز سے شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔

ہاشم آملہ 65، کپتان فاف ڈوپلیسی 88 اور وین ڈر ڈسن 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل اور پرادیپ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42.3 اوورز میں 251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دیموتھ کرونا رتنے 87 اور انجیلو میتھیوز 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اینڈائل فیلوکائیو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔

مزید خبریں :