سندھ میں نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا: ترجمان ایم کیوایم

فائل فوٹو

کراچی: ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہےکہ سندھ میں نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان پر ترجمان ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے، ایم کیوایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لیے آگے بڑھا جائے، نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں 2 ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا، سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے شہری نوجوان کا روزگار چھینا گیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب برتا گیا۔

مزید خبریں :