عدالت میں دیر سے کیوں آئے؟ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید پر 500 روپے کا جرمانہ

فائل فوٹو

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے تاخیر سے پیش ہونے پر ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 22 اگست 2016 کومیڈیا ہاؤسز پر ہونے والے حملے کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مقدمے میں نامزد فاروق ستار، عامر خان، شاہد پاشا،  قمر منصور اور دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم ایم کیو ایم رہنما کنور نوید تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کنور نوید پر500 روپے کاجرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے کنور نوید کو جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی اور تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو وقت پر حاضری یقینی بنانے کا کہا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی تاخیر سے عدالت آنے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :