افطار دسترخوان پر آج فرائیڈ چکن تکہ سینڈوچز

فرائڈ چکن تکہ سینڈوچز—. فوٹو بشریہ فوڈ فیوژن

افطار کے دسترخوان پر سینڈوچز ایک ایسی ڈش ہوتی ہے جسے بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور امید ہے کہ اب تک سب ہی چکن سینڈوچز، چیز سینڈوچز، چکن آلو سینڈوچز کے مزے لے چکے ہوں گے۔

 تو کیوں نہ آج افطار دسترخوان پر فرائیڈ چکن تکہ سینڈوچز پیش کیے جائیں۔

 اجزاء:

تیل۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

چکن تکہ بوٹی۔۔۔۔250 گرام

ادرک لہسن پیسٹ۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ

پیاز۔۔۔۔4/1 کپ چوپڈ ہوئی

ٹماٹر۔۔۔۔ 4/1 کپ چوپڈ ہوئے (بغیر بیج)

کھیرا۔۔۔۔4/1 کپ چوپڈ ہوئے (بغیر بیج)

ہری مرچ۔۔۔۔1 عدد (باریک کٹی ہوئی)

پودینہ۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)

ہرا دھنیہ۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا)

زیرہ۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ (بھون کر کُٹا ہوا)

چاٹ مصالحہ۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

لال مرچ۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

نمک۔۔۔۔حسب ذائقہ

موزریلا پنیر۔۔۔۔۔آدھا کپ

چیڈر پنیر۔۔۔۔آدھا کپ

انڈے ۔۔۔۔2 عدد

ڈبل روٹی سلائس۔۔۔۔8 سے 10 عدد

تیل۔۔۔۔1 سے 2 کھانے کے چمچ

ترکیب:

ایک پین میں تیل، ادرک لہسن پیسٹ اور چکن تکہ بوٹی ڈال کر 2 منٹ کے لیے تل لیں، پھر کانٹے کی مدد سے ٹکڑوں کو علیحدہ کر کے ایک طرف رکھ دیں۔

ایک برتن میں پیاز، ٹماٹر، کھیرا، ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیہ، زیرہ، چاٹ مصالحہ، کُٹی لال مرچ، نمک، مزریلا و چیڈر پنیر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر بنائے گئے آمیزے میں تکہ بوٹی شامل کریں اور اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔

ایک کٹورے میں انڈے ڈال کر انہیں بھی اچھی طرح سے پھینٹ کر رکھ دیں۔

پھر ڈبل روٹی کی سلائس پر تیار کردہ چکن فلنگ ڈال کر پھیلا لیں اور اوپر ایک اور سلائس رکھ دیں، پھر ہلکا سا دبا دیں تاکہ سینڈوچ میں فلنگ برابر ہو جائے۔

پھینٹے ہوئے انڈے میں سینڈوچ ڈپ کر کے اسے توے پر دونوں طرف سے ہلکا فرائے کر لیں۔

لیجیے فرائڈ چکن تکہ سینڈوچز تیار ہیں۔   

فرائڈ چکن تکہ سینڈوچز—. فوٹو بشریہ فوڈ فیوژن


مزید خبریں :