کانگو امن مشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکار کیلئے اقوام متحدہ کا میڈل

سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے اقوام متحدہ کے امن مشن کانگو میں ادائیگی فرض کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی پیس کیپر نائیک نعیم رضا کو بعد از وفات یو این میڈل سے نوازا— فوٹو: ملیحہ لودھی ٹوئٹر

کانگو امن مشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکار نائیک نعیم رضا کو اقوام متحدہ میڈل سے نواز دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے اقوام متحدہ کے امن مشن کانگو میں ادائیگی فرض کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی پیس کیپر نائیک نعیم رضا کو بعد از وفات یو این میڈل سے نوازا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو این میڈل نیلے ہیلمٹ والے جوانوں کو ادائیگی فرض کے دوران انکی عظیم قربانیوں کے صلے میں دیا جاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ملیحہ لودھی ٹوئٹر

عالمی امن و استحکام کیلے اب تک 156 پاکستانی پیس کیپرز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، نائیک نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں کانگو میں یو این کانوائے پر حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یہ میڈل وصول کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں :