Can't connect right now! retry

کھیل
25 مئی ، 2019

ورلڈکپ وارم اپ : نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی


اوول: ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

اوول میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو کہ برا ثابت ہوا اور ابتدائی 4 کھلاڑی 39 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے اور پوری بھارتی ٹیم 40 ویں اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے روندرا جدیجہ 54 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 4 ، جیمز نیشام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ابتداء میں ہی کیویز کو نقصان اٹھانا پڑا، 39 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے روس ٹیلر اور ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 38 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، روس ٹیلر نے 71 اور ولیمسن 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بھمرا، ہاردک پانڈیا، چہال اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست

اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچری بنائی اور 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بناکر آؤٹ ہوئے— فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا 

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔ 

کینگروز کی جانب سے اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچری بنائی اور 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ وارنر 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلش بولر لیام پلنکٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

آسٹریلیا کے 298 رنز کے ہدف میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 285 رنز بناکر ڈھیر ہوئی اور اسے 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

انگلش ٹیم کی جانب سے جیمز وینس  64 اور جوس بٹلر 52 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے جیسن بینڈروف اور رچرڈسن نے 2، 2 اور نیل کولٹر، زمپا، نیتھن لیون اور مارکس اسٹوئینس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM