عمران خان انا پرست ہیں اور ان کا اوپر والا 'چیمبر' خالی ہے: شہباز شریف

عمران خان جیسا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا ان کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے، صدر (ن) لیگ۔ فوٹو: فائل

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انا پرست ہیں اور ان کا اوپر والا 'چیمبر' خالی ہے۔

شہباز شریف کا لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان جیسا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا، انہی کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا جس کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عمران خان انا پرست ہیں اور ان کا اوپر والا 'چیمبر' خالی ہے۔

شہباز شرف نے لیگی رہنما ملک احمد خان کے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کے مطالبے سے متعلق کہا کہ یہ اُن کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی پالیسی نہیں۔    

مزید خبریں :