سرکاری گاڑیوں کا استعمال: نیب ٹیم کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے تحقیقات



لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر کوٹ لکھپت جیل میں پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد تحقیقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال کرنے پر نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک ہوچگ گچھ کی۔

مزید خبریں :