نواز شریف پر صرف وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے: مریم

بحیثیت وزیراعظم نواز شریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر ڈھائی گھنٹے تک تفتیش: مریم نواز۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر اب صرف وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا کسی باقی رہ گیا ہے۔

نیب کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بحیثیت وزیراعظم نواز شریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر ڈھائی گھنٹے تک تفتیش جب کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی وزیراعظم قانون سے بالاتر۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ اب صرف نواز شریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھںے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی نواز شریف کو ووٹ نے دلائی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھا کہ نیب نواز شریف پر بطور وزیرِ اعظم جن گاڑیوں کے استعمال کا کیس بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جعلی اعظم آج کل وہی گاڑیاں نہ صرف استعمال کر رہا ہے بلکہ پیسہ ملنے کی امید میں خود چلاتے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔ کیا نیب جعلی اعظم پر کیس آج بنائے گی یا ان کے بھی عہدے سے اترنے کا انتظار فرمائے گی؟

محترمہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں: شہباز گِل

مریم نواز کے بیان پر ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گِل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ آپ کے والد نے سارک سمٹ کے مہمانوں کے نام پر 34 بلٹ پروف لگژری گاڑیاں خریدیں، ان میں سے 20 گاڑیاں انہوں نے اپنے اور اپنی فیملی کے پروٹوکول کے لیے استعمال کیں۔

انہوں نے مریم نواز سے پوچھا کہ قومی خزانے سے خریدی گئی ان گاڑیوں میں سے آپ کے ذاتی استعمال میں کون سی تھی؟

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ حساب مانگنے پر واویلا کرنا چھوڑ دیں۔

مزید خبریں :