دعوت نامے پر آخر ' آر ایس وی پی' کیوں لکھا جاتا ہے؟

آر ایس وی پی  کو زیادہ تر لوگ اہمیت نہیں دیتے۔ فوٹو کریڈٹ : را پکسل

دعوت نامے  پر آر ایس وی پی لکھا دیکھ کر شاید پہلے لوگ حیرانی کا اظہار کرتے ہوں لیکن پھر یہ لفظ عام ہونے کے ساتھ لوگوں نے اخذ کرنا شروع کردیا کہ اس کا مطلب یقیناً 'اہل خانہ 'ہی ہوگا۔

آر ایس وی پی فرانسیسی زبان کے محاورے'répondez s’il vous plait' کا مخفف ہے۔جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ 'برائے مہربانی مطلع کردیں'۔

اگر کبھی آپ کو ای میل، کوریئر سروس یا ہاتھ سے موصول ہونے والے دعوت نامے میں ’آر ایس وی پی‘ لکھا ہوا نظر آئے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کا میزبان آپ سے دعوت میں آپ کی شرکت کی تصدیق چاہ رہا ہے۔ 

اب سوال یہ ہے کہ میزبان کا کام تو دعوت دینا ہے بس، اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ جائیں یا نہ جائیں۔

وجہ یہ ہے کہ کتنے لوگ آرہے ہیں اور کتنے نہیں آسکیں گے یہ معلوم ہوجانے کے بعد میزبان کے لیے انتظامات کرنے میں آسانی رہتی ہے۔کتنا کھانا چاہیے اور کتنی کرسیاں لگیں گی وغیرہ وغیرہ۔

پہلے روایتی طور پر ’آر ایس وی پی‘ کے لیے دعوت نامے میں ایک الگ لفافہ موجود ہوتا تھا تاکہ میزبان کو جوابی طور پر مطلع کیا جاسکے لیکن اب آن لائن کا زمانہ ہے۔

دعوت نامے بھی انٹرنیٹ کے ذریعے موصول ہوتے ہیں جن پر آپ ایک کلک سے بتاسکتے ہیں کہ آپ آئیں گے یا نہیں، یا آنے کی کوشش کریں گے۔

مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اس بارے میں میزبان کو بتانا نہیں چاہتے۔ انہیں لگتا ہے کہ اس طرح سے میزبان کو برا محسوس ہوگا کہ انہیں صاف صاف بتا دیں کہ آپ نہیں آسکتے جب کہ ایسا نہیں ہے۔

ایک چھوٹا سا انکار آپ کے مہمان کو بڑی پریشانی سے بچا سکتا ہے۔ 

مزید خبریں :