’بھارتی میڈیا ہمارے اندرونی دفاعی بجٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے‘

فائل فوٹو: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ جعلی بھارتی میڈیا ہمارے اندرونی دفاعی بجٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جعلی بھارتی میڈیا ہمارے اندرونی دفاعی بجٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔

آصف غفور نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دراندازی کی کوشش پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کا دن یاد دلایا اور کہا کہ مت بھولو، 27 فروری کو یہی فوج تھی اور اس کا یہی بجٹ تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جواب دینے کی مکمل صلاحیت ہے، یاد رکھو،  پاکستانی مسلح افواج کے پیچھے بجٹ نہیں بلکہ افواج کا عزم اورمتحد قوم ہے۔


مزید خبریں :