جیو فلمز کی 'رانگ نمبر 2' کا عید پر کھڑکی توڑ بزنس

فائل فوٹو

عیدالفطر پر  ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’رانگ نمبر 2‘  کے تین دنوں میں کھڑکی توڑ بزنس کے بعد فلم کو برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا گیا۔ 

فلم ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق پاکستانی باکس آفس پر رانگ نمبر 2 ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس نے عید پر مجموعی طور پر 6 کروڑ 75 لاکھ کا بزنس کیا۔ 

پاکستان میں شاندار آغاز کے بعد فلم برطانیہ میں بھی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ 

جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی فلم ’رانگ نمبر 2‘ یاسر نواز کی 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر کا سیکوئل ہے اور فلم میں مرکزی کردار نیلم منیر اور سمیع خان ادا کررہے ہیں۔

فلم ’رانگ نمبر‘کے سیکوئل کی کہانی بھی انٹرٹینمنٹ، کامیڈی اور رومانوی تڑکے سے بھرپور ہے۔

مزید خبریں :