شوق بوڑھا نہیں ہونے دیتا، پیانو بجانے کی ماہر 108 سالہ خاتون کی انٹرنیٹ پر دھوم

پیانو بجانے کی ماہر 108 سالہ پولش خاتون۔ فوٹو: اسکرین گریب

کہتے ہیں کہ شوق کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور ایسا ثابت کر کے دکھایا پیانو بجانے کی ماہر 108 سالہ پولش خاتون نے، جو اس وقت انٹرنیٹ پر بھی بہت تیزی سے مقبول ہو گئی ہیں۔

دادا دادی بننے کے بعد بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر عمر رسیدہ افراد جینے کی امنگ چھوڑ دیتے ہیں لیکن کچھ کے دل تو بڑھاپے میں بھی جوان ہوتے ہیں۔

یقین نہ آئے تو پولینڈ سے تعلق رکھنے والی 108 سالہ دادی اماں کو ہی دیکھ لیں جو پیانو بجانے والی دنیا کی معمر ترین خاتون ہیں۔


وانڈا زرزیکا نامی خاتون روزانہ باقاعدگی کے ساتھ کچھ دیر پیانو بجا کر اپنا دل بہلاتی ہیں۔

وانڈا زرزیکا بچپن ہی سے پیانو بجانے کی شوقین تھیں تاہم جنگ عظیم دوم کے وقت 5 سال کے لیے وانڈا زرزیکا کو اپنا شوق ترک کرنا پڑا، لیکن اس کے بعد انہوں واپس اپنا وہی پیانو حاصل کیا اور اپنی اس عادت کو جاری رکھا۔

پولش خاتون کا کہنا ہے کہ 80 برس کی عمر میں ہاتھوں میں فریکچر کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں یہ کہا کہ وہ زندگی میں اب کبھی پیانو نہیں بجا سکیں گی تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آج بھی روزانہ کی بنیاد پر پیانو بجاتی ہیں۔

مزید خبریں :