دنیا
Time 09 جون ، 2019

'بھارتی فضائیہ کا طیارہ خلائی مخلوق اپنے ساتھ لے گئی'


بھارتی میڈیا کی ایک اور حماقت جگ ہنسائی کا سبب بن گئی، بھارتی فوج لاپتا طیارے کا ملبا ڈھونڈنے میں ناکام ہوئی تو گمشدگی کی ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی، خبر سننے والا بھی سر پکڑ کر رہ گیا، سوشل میڈیا پر بھی مذاق بن گیا۔

بھارت میں مقامی نیوز چینل نے صحافت کی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کی گمشدگی کا ذمہ دار خلائی مخلوق کو ٹھہرا دیا، خبر سننے اور دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔

بھارتی نیوز چینلز کے کیا کہنے، ریٹنگ کیلئے جھوٹ اور عقل میں نہ آنے والی بات کا ڈھنڈورا پیٹنے سے بھی نہیں چوکتے۔

اب مقامی نیوز چینل ایک نئی تھیوری لے کر سامنے آیا ہے جس پر بھارت کی اپنی عوام ہی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ مقامی نیوز چینل 'ژی ہندوستان' نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والا طیارہ دراصل ایلین (خلائی مخلوق) لے گئے ہیں۔

نیوز چینل کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر اس کا کافی مذاق بن رہا ہے، شہری بھارتی صحافت کے معیار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 3 جون کو بھارتی ائیرفورس کا اے این 32 طیارہ آسام سے اروناچل پردیش جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس کا سراغ اب تک نہیں لگایا جاسکا ہے۔ طیارے میں 13 افراد سوار تھے۔

مزید خبریں :