دنیا
Time 09 جون ، 2019

امریکا نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکا نے مسلح ڈرونز کے ساتھ ساتھ نے بھارت کو فضائی اور دفاعی میزائل نظام کی فروخت کی بھی پیشکش کی ہے — فوٹو: فائل 

واشنگٹن: امریکی انتظامیہ نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکا نے مسلح ڈرونز کے ساتھ ساتھ نے بھارت کو فضائی اور میزائل دفاعی نظام کی فروخت کی بھی پیشکش کی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو اپنی بہترین دفاعی ٹیکنالوجی پیش کرنے کیلئے تیار ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے پایا تو اس کی مالیت 2 ارب  50 کروڑ امریکی ڈالر ہوگی۔

مسلح ڈرونز کی فروخت کب ہوگی یہ واضح نہیں کیا گیا تاہم یہ معاہدہ پونے چار کھرب پاکستانی روپے کا ہوگا۔

مودی اور ٹرمپ کے درمیان جون 2017 میں بھارت کو نگرانی کرنے والے ’گارڈین ڈرونز‘ کی فروخت پر اتفاق ہوا تھا۔ 

دوسری جانب بھارت کاروس سے ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا چکا ہے، بھارت نے امریکی پیشکش کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔

مزید خبریں :