اپنا اسمارٹ فون لاک اپ میں رکھوائیں اور مفت پیزا کھائیں

اس ریسٹورانٹ کی انتظامیہ نے ایک لاک اپ ٹیم بنائی ہوئی ہے جو بھی اس آفر کو حاصل کرنا چاہتا ہے وہ پہلے فون ان کے حوالے کریں اور پھر اپنا کھانا کھائیں ۔ فوٹو: فائل

اسمارٹ فون کی عادت لوگوں میں اس قدر بڑھ رہی ہے کہ اب ایک ریسٹورانٹ نے لوگوں کو اس عادت سے چھٹکارا دلانے کے لیے مفت پیزا دینے کی پیشکش کردی ہے، مگر شرط یہ ہے کہ پیزا کھاتے وقت وہ اسمارٹ فون کا استعمال قطعی نہیں کریں گے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں "کری پیزا کمپنی" نے کسٹمرز کے لیے "talk to each other discount" کیمپین شروع کی ہے جس کے مطابق وہاں آنے والوں کو آپس میں بات کرنے پر ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

اس پیشکش میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ریسٹورانٹ میں آتے ہی اپنے اسمارٹ فون کو لاک کرکے رکھ دیا جائے گا اور پھر آنے والے افراد آپس میں بات چیت کرتے ہوئے کھانے کا مزہ لیں گے۔

یہ ڈسکاؤنٹ 4 لوگوں یا اس سے زیادہ کے گروپ کو دیا جائے گا اور ان کے پاس اپنا اسمارٹ فون ہونا ضروری ہے۔

جو لوگ اس ریسٹورانٹ کی تمام شرائط پر اترتے ہیں ان کو اگلی آمد پر مفت پیزا ملتا ہے، اور اگر یہ چاہیں تو اپنا مفت پیزا ایسے افراد کو دے سکتے ہیں جو بے گھر اور ضرورت مند ہوں۔

اس ریسٹورانٹ کی انتظامیہ نے ایک لاک اپ ٹیم بھی بنائی ہے اور جو بھی اس آفر کو حاصل کرنا چاہتا ہے وہ پہلے فون ان کے حوالے کریں اور پھر اپنا کھانا کھائیں۔

کری پیزا کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم فیمیلیز اور دوستوں کو فون سے دور کرکے ان کی آپس میں بات چیت کرنے کو فروغ دینا ہے۔

اس آفر کو اب تک تین ہفتے گرز چکے ہیں اور کمپنی 40 سے 50 فری پیزا لوگوں دے چکی ہے۔

مزید خبریں :