کھیل
Time 12 جون ، 2019

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاداب ٹیم کا حصہ کیوں نہیں ہیں؟ مصباح نے وجہ بتا دی

فائل فوٹو: مصباح الحق

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہےکہ شاداب آج کل اپنی سپریم فارم میں نہیں ہیں جس طرح وہ ما ضی میں پرفارم کرتے ہو ئے آرہے تھے۔

مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان ایک اسٹرائیک بولر ہیں، ٹیم میں اٹیکنگ بولر کا ہونا ضروری ہے، چاہے پچ جیسی بھی ہو۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاید اس وجہ سے شامل نہیں کیا کہ کپتان نے سوچا ہو گا کینگروز لیگ اسپن کو زیادہ اچھا کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ شاداب آج کل اپنی سپریم فارم میں نہیں ہیں جس طرح وہ ما ضی میں پرفارم کرتے ہو ئے آرہے تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور شاداب کی جگہ شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔

مزید خبریں :