کھیل
Time 12 جون ، 2019

فیصل آباد میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

 زخمیوں کے بیانات اور مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا: پولیس۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: گجر سنگھ والا میں کرکٹ کھیلنے کے دوران جھگڑے میں فائرنگ سے راہگیر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گجر سنگھ والا میں کرکٹ کھیلنے کے دوران تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 زخمیوں کو سول اور 2 کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے بیانات اور مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :