نیٹو سربراہ کی شاہ محمود سے ملاقات، افغان امن کوششوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف

نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغان امن کوششوں میں پاکستان کے کردار، پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان کی کوششوں اور افغانستان میں نیٹو افواج کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو سراہا— فوٹو: جیو نیوز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کے درمیان برسلز میں ملاقات ہوئی۔

شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغان امن کوششوں میں پاکستان کے کردار، پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان کی کوششوں اور افغانستان میں نیٹو افواج کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سیکریٹری جنرل نے نیٹو اور پاکستان کے باہمی سیاسی ڈائیلاگ اور عملی تعاون پر زور دیا۔ اسٹولٹن برگ نے افغانستان میں نیٹو سے پاکستان کے مستقل اور بھرپور تعاون کو سراہا اور افغان امن عمل اور پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان کے حالیہ اقدامات کی تعریف بھی کی۔

نیٹو سیکریٹری جنرل نے افغانستان میں امن اور علاقائی استحکام کیلئے افغانوں کے مابین مذاکرات جلد شروع ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں :