نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

نظام پور کے پہاڑی علاقے پر پولیس ٹیم گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے— فوٹو: فائل

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پور کے پہاڑی علاقے پر پولیس ٹیم گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسفندیار اور اسد موقع پر شہید جبکہ ایس ایچ او نظام پورسمیت چار اہلکارزخمی ہوگئے۔

تین شدید زخمی اہلکاروں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

مزید خبریں :