پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری ارسال


اسلام آباد: اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی اور اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 91 پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرے گی۔

مزید خبریں :