کھیل
Time 28 جون ، 2019

ورلڈکپ 2019: سری لنکا اور جنوبی افریقا کے میچ میں مکھیوں کا حملہ

ٖفوٹو: سوشل میڈیا

ڈرہم: ورلڈکپ 2019 میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے دوران مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

چیسٹر لی اسٹیڈیم میں سری لنکن اننگز کے 48 ویں اوور میں جب اڈانا اور لکمل بیٹنگ کر رہے تھے تو اچانک سے مکھیوں نے میدان پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے میدان میں موجود تمام کھلاڑی اور امپائرز زمین پر لیٹ گئے اور کھیل تھوڑی دیر کے لئے روک دیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہو گیا۔

2017میں جو ہانسبرگ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کا میچ بھی مکھیوں کے حملے کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ فوٹو : آئی سی سی/فائل

یہ پہلی دفعہ نہیں تھا کہ میدان میں مکھیوں نے حملہ کیا ہو، حیران کُن بات یہ ہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں پہلے بھی مکھیوں نے کھیل کو متاثر کیا تھا۔

اس سے قبل2017میں جوہانسبرگ میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والا میچ بھی مکھیوں کے حملے کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔

مزید خبریں :