روز مرہ کے استعمال کی ایسی چیزیں جس کی 'مدت معیاد' سے ہم لاعلم ہیں

فائل فوٹو

ہمارے استعمال کی ہر چیز کی ’مدت معیاد‘ ہوتی ہے جس کو دیکھنے کے بعد ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا یہ چیز قابل استعمال ہے یہ نہیں۔

جن چیزوں کی معیادی تاریخ مقرر نہیں ہوتی تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ کبھی خراب نہیں ہوگی یا یہ ساری زندگی قابل استعمال رہیں گی۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا تکیہ یا تولیہ اب قابل استعمال ہے یا نہیں ؟

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں روز مرہ کی وہ چیزیں جنہیں ہم سالہا سال استعمال کرتے ہیں اور یہ جاننے کہ بعد آپ بہت ساری چیزیں پھینکنے پر مجبور ہوجائیں گے جس کو آپ پھینکنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے تھے۔

1. تکیہ:

کیا ہم نے تکیہ پھیکنے کہ بارے میں کبھی سوچا ہوگا؟ تکیے کو ہم صرف دو سے تین سال استعمال کرسکتے ہیں اور وہ اس وجہ سے، کہ کافی عرصے سے ایک ہی تکیے پر روزانہ سونے سے اس پر انسان کے جسم سے جھڑنے والے خلیات وقت کے ساتھ ساتھ جمع ہوتے جاتے ہیں ۔

کبھی صبح اٹھتے ساتھ ہی آپ کو اگر چھینکیں آنا شروع ہوجاہئیں تو اس کی وجہ یہی خلیات ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ تکیہ جتنا پرانا ہوتا ہے اس کی شکل بھی تبدیل ہوجاتی ہے جو کہ گردن کے درد کا باعث بنتا ہے۔

2. بند جوتے:

ایسے جوتے جن کو پہن کر ہم اکثر دوڑ کے لیے جاتے ہیں یا جس کو پہن کے ہم ایکسرسائز کرتے ہیں ان کی معیاد 6 ماہ ہوتی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق سال میں 6 مہینے بعد اپنے جوتے تبدیل کیے جائیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جوتے آرام کے اعتبار سے ویسے نہیں رہتے جیسے خریدتے وقت ہوتے ہیں جس سے آپ کے پاؤں میں تکلیف ہو سکتی ہے۔

3. تولیہ:

جب تولیہ پانی جذب کرنا چھوڑ دے تو سمجھ جائیں کہ اس تولیہ کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور اب یہ قابل استعمال نہیں ہے، گیلی جگہوں پر جراثیم تیزی سے جنم لیتے ہیں اور اگر ایسی تولیہ جو پانی درست طریقے سے جذب نہیں کرتی تو اس میں جراثیم ہوتے ہیں جو کہ دھونے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتے۔

4. دانت صاف کرنے والا برش:

دانتوں کی صفائی کے لیے ہم جو برش استعمال کرتے ہیں اس کی معیاد 3 ماہ ہوتی ہے۔

 کیا آپ کا برش قابل استعمال ہے ؟ اس بات کا اندازہ بہت آسانی سے لگایا جاسکتا ہے وہ اس طرح کہ اگر برش کی شکل تبدیل ہوجائے تو یہ ٹھیک طریقے سے دانت صاف نہیں کرے گا ایسے میں فوراً اپنے برش کو تبدیل کریں۔

5. بالوں کا برش:

جس برش سے آپ سر میں کنگھا کرتے ہیں، کنگھا کرنے کے دوران صرف بال نہیں ہوتے جو اس میں جمع ہوتے ہیں۔

دھول، اور سر کے خلیات بھی اس کی تہہ میں جمع ہوتے جاتے ہیں اور جب جب آپ اسی برش سے کنگھا کرتے ہیں یہ واپس آپ کی سر کی جلد پر لگتی ہے جس سے بے شمار بیماریاں جنم لے سکتی ہیں ۔ بالوں کے برش کو ہر 6 مہینے بعد تبدیل کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں :