کاروبار
Time 01 جولائی ، 2019

سی این جی آج سے 20 روپے فی کلو تک مہنگی ہونے کا امکان

ریجن ون کیلئے ایک کلو سی این جی پر 69 روپے 57 پیسے ٹیکس عائد جبکہ ریجن ٹو کیلئے ایک کلو سی این جی سپلائی پر 74 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد: سی این جی آج سے 20 روپے فی کلو مہنگی ہونے کا امکان ہے جب کہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ریجن ون کیلئے ایک کلو سی این جی پر 69 روپے 57 پیسے ٹیکس عائد جبکہ ریجن ٹو کیلئے ایک کلو سی این جی سپلائی پر 74 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے مطابق نئے سیلز ٹیکس ریٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں خیبرپختوانخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرخان شامل ہیں اور ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے علاوہ پنجاب بھر کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرغیاث پراچہ کا کہنا ہے سی این جی کی قیمتوں اور سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے ریجن ون میں 20 سے 21 روپے اور ریجن ٹو میں 23 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :