پاکستان
Time 02 جولائی ، 2019

نواز شریف کیلئے جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

رواں ہفتے جیل انتظامیہ نواز شریف کےلیے گھر کا کھانا بند کرنے کا حکم جاری کرے گی: ذرائع — فوٹو:فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل انتظامیہ نے گھر سے کھانا فراہم کرنے اجازت دے رکھی ہے لیکن اب صوبائی حکومت کی جانب سے اس پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے جیل انتظامیہ نواز شریف کیلئے گھر کا کھانا بند کرنے کا حکم جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بھی گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 

سابق وزیراعظم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :