کھیل
Time 05 جولائی ، 2019

بابر نے میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا، ورلڈکپ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے 9 اننگز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 437 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم نے رواں ورلڈکپ کے 8 میچز میں 474 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی۔

بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ ورلڈکپ 2019 کے 43 ویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف انجام دیا۔

24 سالہ بابراعظم پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں 400 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

اس کے علاوہ بابراعظم نے رواں ورلڈکپ کے دوران ہی تیز ترین 3000 رنز بنانے والے ایشین کھاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

بابراعظم نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 96 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح انہوں نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 474 رنز اسکور کیے۔

مزید خبریں :