دنیا
Time 08 جولائی ، 2019

نئی دلی کے قریب مسافر بس نالے میں جاگری، 29 افراد ہلاک

فوٹو: اے ایف پی

نئی دلی کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 29 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق نئی دلی سے لکھنو جانے والی مسافر بس یومانا ایکسپریس وے پر بے قابو ہوگئی اور 50 فٹ کی اونچائی سے ایک نالے میں جاگری جس سے بس میں سوار 29 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 17 کے قریب زخمی ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، سفر کے دوران بس کی رفتار تیز تھی اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی جس سے حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں :