Can't connect right now! retry

پاکستان
11 جولائی ، 2019

سوات: مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے ماں اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق


سوات: پاٹین بانڈہ مٹلتان میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کا کہناہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہے، حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا کر اسپتال منتقل کیا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM