شرمین عبید کی ویب سیریز 'خاموشی توڑ دو' کا تیسرا حصہ ریلیز


شرمین عبید چنائے کی ویب سیریز 'خاموشی کو توڑ دو' میں  کم عمری میں شادی کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔۔۔ فوٹو: فائل

دو مرتبہ کی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی ویب سیریز 'خاموشی توڑ دو' کا تیسرا حصہ ریلیز کردیا گیا جس میں کم عمری میں شادی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

شرمین عبید چنائے (SOC) فلمز کی جانب سے اس اینیمیٹڈ ویب سیریز کا مقصد بچوں پر تشدد اور ان مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

فلم کی کہانی ایک چھوٹی بچی منیٰ کی ہے، جس میں اسے اسکول سے نکال کر کم عمر میں شادی کردی جاتی ہے۔۔۔ فوٹو: فائل

فلم کی کہانی ایک چھوٹی بچی منیٰ کے گرد گھومتی ہے جسے اسکول سے نکال کر کس طرح اپنے کھیلنے کودنے کی عمر میں شادی کے رشتے مین باندھ دیا جاتا ہے۔

فلم کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خواتین اور ان کے بنیادی مسائل، ان کے قانونی حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔۔۔ فوٹو: فائل 

علاوہ ازیں اس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کم عمری میں شادی کرنے سے بچیوں کے دماغ پر کس طرح کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 کم عمری میں اکثر شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں اور بعد میں ان بچیوں کے پاس نہ تعلیم ہوتی ہے اور نہ ہی مستقبل کے مواقع ہوتے ہیں۔

فوٹو: فائل

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی فلم چار حصوں یعنی پارٹس پر مشتمل ہے جس کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خواتین اور ان کے بنیادی مسائل، ان کے قانونی حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ اس فلم میں اردو زبان کا انتخاب کیا گیا ہے تا کہ سب اسے باآسانی سمجھ سکیں۔

مزید خبریں :