پاکستان
Time 12 جولائی ، 2019

لندن میں صحافیوں نے شاہ محمود قریشی کا بائیکاٹ کیوں کیا؟

میڈیا کی آزادی کے نام پر دہرے معیار نہیں ہونے چاہئیں، شاہ محمود قریشی — فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی سے متعلق خدشات پر لندن میں صحافیوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران لندن میں ڈیفینڈ میڈیا فریڈم کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان کا استقبال زیادہ تر خالی کرسیوں نے کیا۔ 

شاہ محمود قریشی کی میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والے صحافیوں نے تقریباً ویران ہال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

وزیر خارجہ سے پاکستان میں سنسر شپ کے متعلق سوالات بھی کیے گئے جب کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بند کیے جانے کے معاملے پر تلخ لہجہ اختیار کیا۔

اس حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی کے نام پر دہرے معیار نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو کنٹرول کرنے یا دبانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اب میڈیا کو کنٹرول کرنے کا وقت گزر چکا ہے خصوصاً سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے آپ کسی کا منہ بند کرنا چاہیں بھی تو نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ برطانیہ میں شہزادہ چارلس، دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل اور کینیڈین وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

مزید خبریں :