پاکستان
Time 14 جولائی ، 2019

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی

لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں: چیئرمین ایف بی آر  — فوٹو: فائل 

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019 تک توسیع کی گئی ہے۔ 

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق ان افراد کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے جو 500 گز سے زائد رقبے پر محیط مکان یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق گیس اور بجلی کے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے ٹیکس دہندگان کی فعال فہرست کا حصہ بننا ناگزیر ہے۔

مزید خبریں :