کاروبار
Time 15 جولائی ، 2019

آٹا اور میدے پر سیلز ٹیکس عائد نہیں، ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

فائل فوٹو

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آٹا، میدے اور فائن پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانونی وضاحت جاری کردی۔

ایف بی آر نے ملک بھر کے انکم ٹیکس اور کسٹم افسروں کو قانونی تشریح کا لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آٹا، میدہ اور فائن کی کسی بھی پیکنگ یا اوپن فروخت پر سیلز ٹیکس عائد نہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے چوکر پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلور ملز مالکان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوکر پر سیلز ٹیکس بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہےکہ چوکر پر سیلز ٹیکس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 15 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔