پاکستان
Time 16 جولائی ، 2019

بلوچستان کے علاقے وندر میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم،6 افراد جاں بحق

 
تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث وین میں سوار 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے فوٹو :جیو نیوز اسکرن گریب

بلوچستان کے علاقے وندر میں آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ کھارڑی کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث وین میں سوار 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انچارج ایدھی ٹرسٹ بلوچستان ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کراچی سے تربت جارہی تھی جبکہ وین وندر سے کراچی جارہی تھی۔

  حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہوگئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے وندر کے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا۔

مزید خبریں :