دنیا
Time 17 جولائی ، 2019

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک اور کشمیری شہید

فائل فوٹو

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سوپور کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران نوجوان کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عدنان چنا کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے ریاستی جبر کے ساتھ ساتھ مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس میں اب تک ہزاروں کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں جب کہ پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :