دنیا
Time 17 جولائی ، 2019

عراق کے شہر اربیل میں ریسٹورنٹ پر حملہ ،ترک سفارتکار جاں بحق

ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ حملہ آور سادہ لباس میں تھا، اس کے ہاتھ میں دو بندوقیں تھیں اور اس نے ترک سفارتکاروں کا نشانہ بنایا۔— فوٹو : رائٹرز

اربیل: شمالی عراق کے شہر اربیل کے ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں ترک سفارتکار ہلاک  ہوگیا۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق  شمالی عراق کے شہر اربیل میں ترک قونصل خانے میں کام کرنے والے سفارتکار ایک ریسٹورنٹ کے اندر ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ اربیل میں ائیرپورٹ کے نزدیک واقع ہے، فائرنگ کے وقت ترک قونصل خانے کے اہلکار کھانا کھارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ حملہ آور سادہ لباس میں تھا، اس کے ہاتھ میں دو بندوقیں تھیں اور اس نے ترک سفارتکاروں کا نشانہ بنایا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے عراق پر زور دیا ہے کہ وہ واقعے کے ذمہ داران کا فوری طور پر تعین کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

مزید خبریں :