وائرل فیس ایپ کی پرائیویسی خدشات پر وضاحت

نوجوانوں کو بوڑھا اور بوڑھوں کو نوجوان دکھانے والی فیس ایپ اس وقت زبان زد عام ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ صارفین اس خدشے میں مبتلا ہیں کہ ان کا ڈیٹا لیک ہو سکتا ہے۔

اس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں یہ درج کیا گیا ہے کہ یہ ایپ آپ کی تصاویر اور ڈیٹا کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔

اگرچہ اس ایپ کے پیچھے صرف تفریحی مقاصد نظر آتے ہیں مگر روسی کمپنی کی جانب سے تیار ہونے اور پھر اس کی پرائیویسی پالیسی میں درج معلومات کی وجہ سے اسے پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز ایک امریکی سینیٹر نے ایف آئی اے سے اس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

فیس ایپ کے بانی یاروسلاو گونچارو نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان کی کمپنی ڈیٹا کو کسی بھی تھرڈ پارٹی سے شیئر نہیں کرتی ہے۔

گونچاروکا کہنا ہے کہ صارفین اپنے ڈیٹا کو فیس ایپ کے سرورز سے مکمل طور پر ہٹانے کی بھی درخواست کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا اڑانے کی درخواست کا طریقہ کار:

  • اپنے فون پر انسٹال فیس ایپ کھولیں۔
  • سیٹنگ (Setting)> سپورٹ(Support) > رپورٹ اے بگ (Report a bug)۔
  • پھر "Privacy" کے موضوع کے ساتھ ڈیٹا کو سرورز سے ہٹانے کی درخواست لکھیں۔

گونچارو کے بقول ڈیٹا ہٹانے میں کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے کیونکہ ان کی سپورٹ ٹیم کے پاس اس وقت کام کا شدید دباؤ ہے لیکن مذکورہ درخواستیں ان کی ترجیح ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم اس عمل کو مزید آسان بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں :