پاکستان
Time 22 جولائی ، 2019

وزیراعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے: بلاول


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ افسوس، وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئےکنٹینر سے نہیں اترے، عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جوصرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔

مزید خبریں :