ایف بی آر نے 2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2018 کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست تک توسیع کی تھی — فوٹو:فائل 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق سال 2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 9 اگست 2019 تک کی گئی ہے۔ 

اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2018 کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست تک توسیع کی گئی تھی۔ 

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور پریشانی سے بچیں۔

مزید خبریں :