Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
10 اگست ، 2019

اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی حکام نے ضبط کر لیا

پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا جی— فوٹو انسٹاگرام

پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی میں حکام نے ضبط کر لیا۔

اداکارہ میرا اپنی فلم 'باجی' کی ریلیز کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے۔

اداکارہ کے منیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی  تھی جس کے باعث دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔

 اداکارہ کے منیجر نے مزید بتایا کہ اب میرا کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ رواں ہفتے پاکستان واپس آجائیں گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ' باجی' میں میرا نے ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM