دنیا
Time 11 اگست ، 2019

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

سعودی شہری عید کی خوشیوں میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام میں ہوا جب کہ مسجد نبوی ﷺ میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں نماز عید کا بڑا اجتماع شیخ زاید مسجد ابوظہبی میں ہوا۔

دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

اس کے علاوہ فلسطین، عراق، افغانستان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں بھی مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔

ترکی، کویت کے علاوہ نائیجیریا سمیت کئی افر یقی ممالک میں بھی عیدالاضحی آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

فلسطین میں عید کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
فلسطین میں عید کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
فلسطین میں عید کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
دو فلسطینی لڑکیاں عید کی نماز کے بعد سیلفی لے رہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
افغانستان میں عید کی نماز کے بعد لوگ گلے مل رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
افغانستان میں عید کی نماز کے بعد دعا مانگی جا رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
انڈونیشیا میں عید کی نماز کی تیاریاں۔ فوٹو: اے ایف پی
انڈونیشیا میں عید کی نماز کی تیاریاں۔ فوٹو: اے ایف پی
تھائی مسلمان عید کی نماز ادا کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
ایک تھائی مسلمان بچوں میں عیدی تقسیم کر رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
تھائی مسلمان سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی


مزید خبریں :