عالمی تنظیمں دیکھیں مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا گیا: فردوس عاشق اعوان

— فائل فوٹو

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں دیکھیں مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہےاور کشمیری مسلمانوں کو مودی حکومت نے جبر کرکے عید کی نماز اور قربانی سے روکا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے لیکن وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے اور مودی حکومت نے آج وادی میں عید کے بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ۔

گزشتہ ہفتے پانچ اگست کو نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر دیا تھا ۔

لیکن مقبوضہ وادی میں 4 اگست کی رات سے ہی ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سروس معطل ہے جب کہ مکمل کرفیو کی وجہ سے بینکس بھی بند ہیں اور اے ٹی ایمز میں رقم ختم ہوگئی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں علاج معالجے کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں اور بھارت بھول چکاہے کہ جذبے پابند سلاسل نہیں ہوسکتے۔

مزید خبریں :