پاکستان کا یومِ آزادی منانے میں گوگل بھی پیش پیش

جشن آزادی کے موقع پر گوگل اپنا ڈوڈل سبز رنگ میں تبدیل کرکے پاکستان کو خراج تحسین پیش کررہا ہے— اسکرین گریب 

مقبول سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی ایک روایت ہے جس کے تحت گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا۔

 ڈوڈل پر اس بار پشاور کا تاریخی مقام خیبر پاس ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا پرچم لہراتا ہوا دکھایا ہے جب کہ نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔

سبز رنگ کے ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو پاکستان کی تاریخ بیان کرنے والے لنکس فراہم کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ملی نغمے اور آج کے دن سے متعلق دیگر خبروں کے لنکس بھی موجود ہیں۔

اس خصوصی ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب نمایاں ہے۔ 

مزید خبریں :