چہرے پر ٹی وی کور چڑھائے پراسرار شخص کا لوگوں کو انوکھا تحفہ

فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

چہرے پر پرانا ٹی وی کور چڑھائے پر اسرار شخص نے درجنوں گھروں میں خاموشی سے پرانے ٹی وی رکھ کر رہائشیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

امریکی ریاست ورجینیا میں پرانے ٹی وی کے ڈبے سے منہ چھپائے شخص نے راتوں رات تقریباً 50 گھروں کی دہلیز پر پرانے ٹی وی رکھ دیے جس کی گھر کے رہائشیوں کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا میں جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پراسرار شخص نے ایک پرانے ٹی وی کا خالی ڈبہ اپنے منہ پر چڑھا رکھا ہے اور اس نے رات کے اندھیرے میں تقریباً 50 کے قریب گھروں کی دہلیز پر پرانے ٹی وی سیٹ رکھے، رہائشیوں نے صبح اٹھ کر جب اپنی دہلیز پر یہ انوکھا تحفہ دیکھا تووہ بھی حیران رہ گئے۔

گھروں کے رہائشیوں نے گھر کے باہر پرانے ٹی وی رکھے دیکھ کر پولیس سے رابطہ کیا اور اس انوکھے تحفے کے بارے میں بتایا جب کہ رہائشیوں کی جانب سے کہا گیاہےکہ انہیں اس کے پیچھے کسی وجہ کا علم نہیں۔

رہائشیوں کا کہناہےکہ انہیں اس بارے میں کچھ نہیں پتا کہ یہ ٹی وی سیٹ کسی ایک شخص نے رکھے یا اس میں زیادہ افراد شامل ہیں۔

ڈور بیل کیمرے سے لی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پراسرار شخص نے نیلے رنگ کا سوٹ، دستانے اور جوتے پہن رکھے ہیں۔

پولیس کا کہناہےکہ بظاہر یہ کسی خطرے کی علامت نہیں اس لیے اس پر مزید تحقیقات جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :