کھیل
Time 17 اگست ، 2019

حسن علی کو نکاح کیلئے کرکٹ کیمپ سے 7 روز کی چھٹی مل گئی

حسن علی 20 اگست کو دبئی میں بھارتی دوشیزہ کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی کو نکاح کے باعث کرکٹ کیمپ سے 7 روز کی چھٹی مل گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کرکٹر حسن علی کا دبئی میں 20 اگست کو نکاح طے ہے۔

حسن علی نے نکاح کے باعث پری سیزن کیمپ میں شرکت سے چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیےکیمپ سے7 روز کی چھٹی ملی گئی اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔

پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

مزید خبریں :