پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز درپیش ہیں: قریشی


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے۔

تہمینہ جنجوعہ سینئر ترین سفارتکار ہیں اور وہ اس وقت اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

تہمینہ جنجوعہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے خارجہ محاذ پر تہمینہ جنجوعہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں جنیوا پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالنےکی ہدایت کی۔

وزیر خارجہ نے تہمینہ جنجوعہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اقوام عالم میں اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی رہنمائی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔

مزید خبریں :