'عمران جانا تو مدینہ چاہ رہے ہیں لیکن راستہ کوفہ کا پکڑ لیا'

— فائل فوٹو

کراچی: سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان جانا تو مدینہ چاہ رہے ہیں لیکن راستہ کوفہ کا پکڑ لیا ہے،ان کو شاید پتہ بھی نہیں کہ ریاست مدینہ کا مطلب کیا ہے۔

حسن نثار کے مطابق ریاست مدینۃ النبی کا بنیادی پتھر انسان سازی ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے شہریوں کی کردار سازی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو یہاں تک پہنچانے میں اشرافیہ کا حصہ سب سے زیادہ ہے، البتہ اسکو نچوڑنے میں عام شہریوں نے بھی حصہ ڈالا مگرمچھوں نے بڑے بڑے ٹکڑے اتارے، مردار خور گِدھوں نے ذرا چھوٹی بوٹیاں اور کوؤں نے مزید چھوٹی بوٹیاں نوچی ہیں،ملک اگر اٹھ گیا تو اس میں بھی اشرافیہ کا کمال نہیں ہوگا عام شہری کا حصہ ہوگا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی کے ساتھمودی کے بیان ”جو ستر سال میں نہیں ہوسکا وہ میں نے ستر دنوں میں کردیا“پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ تاریخ میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے وہ کام لمحوں میں کردیئے جو صدیوں نہیں ہوسکے تھے، کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ وقت دور نہیں جب قدرت کے انتقام کا انجام دنیا دیکھے گی، بھارت کے بہت سے ٹکڑے پائپ لائن میں ہیں،مقبوضہ کشمیر سے خالصتان تک اور ناگالینڈ، آسام، اروناچل پردیش اور بہار سمیت کئی علاقوں میں آزادی کیلئے لاوا پھوٹ پڑا ہے۔

یہ خبر روزنامہ جنگ میں 19 اگست کو شائع ہوئی۔

مزید خبریں :