پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب سے ہوگا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعہ 30 اگست کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کرلیا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست بروز جمعہ شام 5 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب سے ہوگا۔

مزید خبریں :